سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا رؤف طاہر کے انتقال پر اظہار افسوس

 

 سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا رؤف طاہر کے انتقال پر اظہار افسوس

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے معروف صحافی اور سینئر کالم نگار رؤف طاہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ سنجیدہ اور منفرد تحریر اورکالم نگاری میں رؤف طاہر ایک مقام کے حامل تھے جسے تادیر یاد رکھا جائے گا۔عبدالعلیم خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔



تبصرے