گندم قیمت: 1650سے 1800روپے کرنیکا فیصلہ،کریڈٹ وزیر اعظم کو جاتا ہے:عبدالعلیم خان
گندم قیمت: 1650سے 1800روپے کرنیکا فیصلہ،کریڈٹ وزیر اعظم کو جاتا ہے:عبدالعلیم خان
گندم و آٹے کی وافر فراہمی یقینی بنانے کیلئے فلور ملز کے اشتراک سے مربوط پالیسی بنائیں گے
عمران خان کا ویژن کسانوں کو زیادہ سے زیادہ معاوضہ دلانا ہے:سینئر و وزیر خوراک کی گفتگو
سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں گندم کی فی من قیمت1650روپے سے بڑھا کر1800روپے کرنے کا فیصلہ کسانوں کے لئے خوش آئند ثابت ہوگا اور اس اقدام کا مکمل کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے جنہوں نے صوبہ پنجاب میں گندم کی قیمت میں اضافے کی حتمی منظوری دی ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن کسانوں کو گندم کا زیادہ سے زیادہ معاوضہ دلا نا ہے تاکہ وہ خوشحال ہو سکیں اور انہیں اُن کی محنت کا بھرپور صلہ مل سکے۔
ٍ اس حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر و وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے بتایا کہ پنجاب میں گندم کی قیمت بڑھانے کے لئے وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق سٹیک ہولڈرز کے ساتھ تفصیلی صلاح مشورہ کیا گیا اور تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے گندم کی قیمت میں 150روپے فی من اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ آئندہ فصل میں کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ خوراک آئندہ سال کے لئے فلورملز کے اشتراک سے مربوط پالیسی تشکیل دے رہا ہے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ مارکیٹ میں گندم و آٹا وافرمقدار میں موجود ہو۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر رواں سال گندم درآمد کرنے کا اقدام بھی انتہائی سود مند ثابت ہوا جس کے باعث مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لئے مدد ملی اور پنجاب بھر میں مقررہ نرخوں پر 20کلو آٹے کا تھیلا فراہم کیا جاتا رہا۔سینئر و وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ خوشحال کسان اور صارف کے لئے بہترین پالیسی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے محکمہ خوراک اور متعلقہ حکام ٹھوس حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی اس ضمن میں کسی اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں