نمائندگی کے تناسب سے سینیٹرز کا انتخاب انتہائی خوش آئند امر ہے:عبدالعلیم خان
نمائندگی کے تناسب سے سینیٹرز کا انتخاب انتہائی خوش آئند امر ہے:عبدالعلیم خان
سینئر وزیر پنجاب کا بلا مقابلہ منتخب ہونے والے سینیٹرز کے لئے مبارکبادکا ٹوئٹ
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے صوبہ پنجاب سے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے سینیٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کے تناسب سے سینیٹرز کا منتخب ہونا خوش آئند امر ہے اور اس سے ایوان بالا میں جمہوری سرگرمیوں اور پارلیمانی سسٹم کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔عبدالعلیم خان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پنجاب کی طرف دیگر صوبوں سے بھی تحریک انصاف اپنے حصے کے مطابق سینٹ میں کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ آئندہ بھی سیاسی پارٹیوں کے مابین باہمی مفاہمت فروغ پائے گی اور حل طلب مسائل کو جمہوری تقاضوں کے مطابق بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے گا۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے نو منتخب سینیٹرز وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق آئین سازی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور موجودہ حکومت زیادہ بہتر طریقے سے اپنے منشور پر عملدرآمد اور قانون سازی کیلئے آگے بڑھ سکے گی۔عبدالعلیم خان نے اپنے ٹوئٹ میں پنجاب سے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے سینیٹرز کے لئے اپنی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم سب اُن کی کامیابی کے لئے پر امید ہیں۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں