دو سال قبل افواج پاکستان نے بھارتی طیارہ گرا کر اپنا ریکارڈ برقرار رکھا:عبدالعلیم خان

 دو سال قبل افواج پاکستان نے بھارتی طیارہ گرا کر اپنا ریکارڈ برقرار رکھا:عبدالعلیم خان 

 27فروری کا دن ساری قوم کے لئے فخر اور اعزاز کی یاد دلاتا ہے:سینئر وزیر کا ٹوئٹ 

  سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 27فروری کا دن ہماری فوج کی شجاعت اور بہادری کی یاد دلاتا ہے جب دو سال قبل ہمارے سپوتوں نے مادر وطن کے دفاع کی نئی مثال قائم کی اور عددی اکثریت کے مقابلے میں لازوال حوصلوں اور جرات کی داستان رقم ہوئی۔بھارتی طیارہ گرانے کے دو سال مکمل ہونے پر اپنے ٹوئٹ میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ آج ساری قوم اپنے فوجی جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے اور اپنے اس عزم اور اطمینان کا ایعادہ کرتی ہے کہ پاکستانی کی بری،بحری اور فضائی فوج وقت آنے پر اسی طرح اپنے مادر وطن کا دفاع کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا حامی ہے لیکن اگر کبھی چیلنج کیا گیا تو دوبارہ ایسا ہی دندان شکن جواب دیں گے اور دشمن کو منہ کی کھانا پڑے گی۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی سرحدوں کا دفاع کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے مودی کسی غلط فہمی میں نہ رہے اُسے آئندہ بھی ایسی ہی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ دو سال قبل بھی بھارت بری طرح ایکسپوز ہوا اور اُسے عالمی سطح پر جس ہذمیت کا سامنا کرنا پڑا وہ آج بھی پوری طرح عیاں ہے۔عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ 27فروری ہر سال پاکستانیوں کے لئے باعث فخر ہے اور آج ہر شہری پاک فوج کے ہر جوان کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔















تبصرے