سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات

 سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات  

 صادق سنجرانی کی کامیابی ووٹ، آئین اور جمہوریت کی جیت ہے:عبدالعلیم خان 

    سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے سینٹ کے نو منتخب چیئرمین محمد صادق سنجرانی سے ملاقات کی اور انہیں دوبارہ سینٹ کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔اسلام آباد میں سینٹ چیئرمین کی رہائشگاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ صادق سنجرانی کی کامیابی ووٹ،آئین،جمہوریت اور پاکستان کی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ سینٹ اراکین نے اس انتخاب کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان پر ایک مرتبہ پھر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔اس ملاقات میں عبدالعلیم خان نے صادق سنجرانی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی آمد پر شکریہ ادا کیاجبکہ دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔



تبصرے