پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کے لئے سفارشات،سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس
پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کے لئے سفارشات،سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس
اعلیٰ سطحی اجلاس میں صوبائی وزراء کی شرکت، نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال
ہاشم جواں بخت، سبطین خان، حسنین دریشک،میاں خالد محموداور چوہدری اخلاق حسین موجود تھے
پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ2019میں ترامیم کیلئے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اس اجلاس میں مختلف سفارشات کو حتمی شکل دے دی گئی۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ اس خصوصی کمیٹی کی سفارشات کو جلد صوبائی کابینہ میں پیش کریں گے جہاں سے اس کی باقاعدہ منظوری لی جائے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کو زیادہ سے زیادہ موثر اور مقامی سطح پر عام آدمی کے مسائل کے حل کے قابل بنائیں گے جس کے لئے اس کمیٹی نے تفصیلی غور و خوض کیا ہے۔
اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت، سبطین خان، حسنین بہادر دریشک، میاں خالد محمود اور چوہدری اخلاق حسین نے شرکت کی اور بلدیاتی ایکٹ2019میں مختلف ترامیم اور پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ سیکرٹری بلدیات اور دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس کو صوبے کے نئے بلدیاتی نظام کے خدو خال کے حوالے سے بریفنگ دی۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں