عمران خان نے دوبارہ "سپورٹس مین سپیرٹ"کی بہترین مثال قائم کی،عبدالعلیم خان کی مبارکباد
عمران خان نے دوبارہ "سپورٹس مین سپیرٹ"کی بہترین مثال قائم کی،عبدالعلیم خان کی مبارکباد
بہتر ہوتا اپوزیشن جماعتیں قومی اسمبلی کے اندر اپنا جمہوری حق استعمال کرتیں:سینئر وزیر پنجاب
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے منتخب نمائندوں نے وزیر اعظم کے حق میں ووٹ دے کر سیاسی مخالفین کے منہ بند کر دیے ہیں جنہیں اب مزید اڑھائی سال انتظار کرنا ہوگا۔اپنی گفتگو میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ساری قوم کے ہیرو اور عالمی کرکٹ کے سپر سٹار عمران خان نے ایک مرتبہ پھرجس "سپورٹس مین سپیرٹ"کا مظاہرہ کیا ہے اُس کی ہماری سیاسی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ اب حکومت اور عمران خان زیادہ مضبوط انداز میں میدان عمل میں ہوں گے اور تبدیلی کا سفر تیز تر ہو گا جس سے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ بہتر ہوتا کہ اپوزیشن جماعتیں بھی قومی اسمبلی کے اندر اپنا جمہوری حق استعمال کرتیں اور احتجاج کی سیاست ترک کر کے جمہوری طرز عمل اختیار ہوتا تاکہ ملک کو پارلیمانی تقاضوں کے مطابق آگے لے جایا جاتا۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار ہونا خوش آئند امر ہے اور یہ جمہوریت اور جمہوری عمل کے لئے نیک شگون ہے۔
دریں اثناء سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان ہفتے کے روز وزیر اعظم کے ایوان سے اعتماد کے ووٹ لینے کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس گئے اور دیگر قومی پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ وزیر اعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کیا۔وہ اعتماد کے ووٹ حاصل کرنے کے بعد تک وہاں موجود رہے اور وہاں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں