خواتین کا تحفظ ہم سب کی انفرادی و اجتماعی ذمہ داری ہے:عبدالعلیم خان

 

 خواتین کا تحفظ ہم سب کی انفرادی و اجتماعی ذمہ داری ہے:عبدالعلیم خان

 وزیر اعظم عمران خان تمام شعبوں میں خواتین کو ساتھ لے کر چلنے کے حامی ہیں 

پی ٹی آئی کی تحریک اور اقتدار میں خواتین کا اہم حصہ ہے:عالمی دن پر گفتگو 

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ہمارا مذہب اسلام خواتین کے حقوق کے تحفظ کا سب سے بڑا ضامن اور علمبردار ہے اور معاشرے میں خواتین کے تحفظ اور اُن کے تقدس کو بر قرار رکھنا ہم سب کی انفرادی و اجتماعی ذمہ داری ہے۔عالمی یوم خواتین پر خصوصی گفتگو میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمیں خواتین سے شائستگی اور نرم خو رہنے اور انہیں اُن کے حقوق دینے کی یاد دلاتا ہے اب یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے کہ ہماری زندگی میں عورت کا مقام بطور ماں،بہن،بیٹی اور بیوی ہر لحاظ سے قابل عزت اور عظیم تر ہے جس کا کوئی اور متبادل نہیں ہو سکتا۔سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان تمام شعبوں میں خواتین کو ساتھ لے کر چلنے کے حامی ہیں اور انہوں نے اب تک متعارف کروائے جانے والے منصوبوں میں عورتوں کو برابر کا حصہ دیا ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی جدوجہد اور اس پارٹی کے اقتدار میں آنے میں بھی خواتین نے بھی بھرپور حصہ لیا ہے جو ہماری ملکی تاریخ کا یادگار باب بن چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ آج وطن عزیز کے ہر شعبے میں خواتین اپنی صلاحیتوں کا بھرپور لوہا منوا رہی ہیں اور عدلیہ سے لے کر افواج پاکستان تک ہماری عورت کسی لحاظ سے پیچھے نہیں۔ سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے عالمی یوم خواتین پر اپنی طرف سے مبارکباد دیتے ہوئے انہیں اپنی مکمل حمائیت کا یقین دلایا اور اُن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


 


 


تبصرے