پنجاب میں گندم خریداری مہم،51فیصد باردانہ تقسیم،25فیصد ہدف حاصل ہو گیا

 پنجاب میں گندم خریداری مہم،51فیصد باردانہ تقسیم،25فیصد ہدف حاصل ہو گیا 

کسانوں سے 1800روپے کے حساب سے 8لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جا چکی

بہاولپوراور ڈی جی خان ڈویژن گندم خریداری مہم میں آگے ہیں:عبدالعلیم خان

پنجاب کے مختلف اضلاع میں گندم خریداری مہم تیزی سے جاری ہے،کسانوں کو 51فیصد باردانے کی تقسیم عمل میں لائی جا چکی ہے جبکہ گندم کی خرید کا 25فیصد ہدف حاصل ہو گیا ہے۔سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت کسانوں کو گندم کی قیمت 800روپے فی من کے حساب سے دے رہی ہے اور محکمہ خوراک اب تک اس ریٹ پر8لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید چکا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر جنوبی پنجاب میں گندم کی پیداوار زیادہ بہتر ہوئی ہے اور بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے ڈویژن کے اضلاع میں گندم کی خرید میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔عبدالعلیم خان نے اس توقع کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ محکمہ خوراک پنجاب گندم کی خرید کا ہدف حاصل کرے گا اور شہریوں کی ضرورت کے مطابق فلور ملز کو گندم فراہم کی جائے گی۔اُن کا کہنا تھا کہ گندم خریداری کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ حاصل کر رہے ہیں تاکہ صوبے کے ہر ضلع سے اپ ڈیٹ سامنے آ سکے۔

سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ اس سال پنجاب میں گندم کی بہتر پیداوارمتوقع ہے حالیہ بارشوں سے کچھ مشکلات ہو سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک اور مقامی انتظامیہ گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں اور اگر کہیں بھی کوئی شکائیت پائی گئی تو اُس کا سختی سے نوٹس لیا جائے گا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ کسانوں کو گندم کی بہترین قیمت دی جا رہی ہے جس سے بالخصوص پنجاب کے دیہی علاقوں میں نمایاں بہتری آئے گی اور کاشتکار خوشحال ہوگا۔

تبصرے