سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا ریلوے اسٹیشن کی پناہ گاہ کا اچانک دورہ، شہریوں کے مسائل سنے
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا ریلوے اسٹیشن کی پناہ گاہ کا اچانک دورہ، شہریوں کے مسائل سنے
صفائی ستھرائی اور باتھ رومز کے بارے ایڈمنسٹریٹر سے باز پرس،سہولتو ں کی فراہمی کی ہدایت
عبدالعلیم خان نے اپنی موجودگی میں پناہ گاہ کے باہر موجود شہریوں کا داخلہ کروایا،وزیر اعظم کی تعریف
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خا ن نے سوموار کے روز کسی پیشگی اطلاع کے بغیر ریلوے اسٹیشن کی پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا اور وہاں موجود لوگوں سے بات چیت کی،اُن کے مسائل سنے اور پناہ گاہ کے باہر موجود شہریوں کا نوٹس لیتے ہوئے اپنی موجودگی میں اُن کا داخلہ کروایا۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے پناہ گاہ کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا اور باتھ رومز،کچن اور دیگر جگہوں پر صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کی باز پرس کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا پناہ گاہیں بنانے کا منصوبہ شاندار ہے،وہ کسی شہری کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑنا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ پناہ گاہوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اس امر کو یقینی بنائے کہ یہاں آنے والے ہر شہری کو بلا امتیاز رہائش اور کھانے پینے کی سہولتیں بہم پہنچائی جائیں۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ پناہ گاہوں میں آنے والوں پر غیر ضروری پابندیاں عائد نہ کی جائیں البتہ یہ ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز اور ضروری حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
اس موقع پر ریلوے اسٹیشن کی پناہ گاہ میں موجود لوگوں نے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا جن کے اس انسانیت دوست اقدام کے باعث انہیں چھت اور کھانے پینے کی سہولت مل رہی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ کسی حکمران نے اُن شہریوں کا احساس کیا ہے جو وسائل کی عدم دستیابی کا شکار ہیں اور وہ اس پر دل و جان سے وزیر اعظم عمران خان کے شکر گزا ر ہیں۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں