سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا آئی اے رحمان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا آئی اے رحمان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار
آئی اے رحمان نے ساری زندگی انسانی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد کی:عبدالعلیم خا ن
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے آئی اے رحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ آئی اے رحمان نے ساری زندگی انسانی حقوق کے تحفظ کی عملی جدوجہد کی اور اس مقصد کے لئے ہر طرح کی مشکلات کا سامنا کیا،ملک و قوم کے لئے اُن کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئی اے رحمان کا نام ہیومن رائٹس کے حوالے سے اپنا مقام رکھتا ہے اور اُن کی کاوشوں کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آئی اے رحمان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں