وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق پنجاب میں رمضان پیکج کی تیاری کر لی ہے:سینئر و وزیر خوراک

 وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق پنجاب میں رمضان پیکج کی تیاری کر لی ہے:سینئر و وزیر خوراک

 کل سے صوبے بھر میں گندم خریداری کے مراکز پر کام شروع ہو رہا ہے:پریس کانفرنس سے خطاب

 پنجاب میں سارا سال آٹے کا تھیلا860روپے کا ملا، اس سال گندم 1800روپے فی من لیں گے 

 سینئر و وزیر خوراک عبدالعلیم خان کی گندم خریداری ورمضان پیکج کے حوالے سے پریس کانفرنس میں گفتگو

 سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے گندم خریداری اور رمضان پیکج کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات کے مطابق پنجاب بھر میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے رمضان پیکج کی مکمل تیاری کر لی گئی ہے اور اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان ہرہفتے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے جائزے کے لئے اجلاس طلب کرتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل سے صوبے بھر میں گندم خریداری کے مراکز پر کام بھی شروع ہو رہا ہے اور کسانوں کو 400روپے اضافے کے ساتھ1800روپے فی من گندم کی ریکارڈ قیمت دیں گے۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سارا سال 20کلو آٹے کا تھیلا860روپے میں دستیاب رہا ہے اور اسی طرح رمضان بازاروں میں بھی 10کلو آٹے کا تھیلا375روپے کے رعائتی نرخوں پر موجود ہوگا۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں آٹے و چینی کے علاوہ دالوں، سبزیوں اور دیگر اشیائے خوردونوش پر بھی25فیصد رعائیت ہوگی اور20روپے کی رعائیت کے ساتھ چینی بھی 65روپے فی کلو میں دستیاب ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے بتایا کہ رمضان بازاروں کو بعد میں سہولت بازاروں میں تبدیل کر دیں گے تاکہ شہریوں کو سبسڈی دینے کا سلسلہ جاری رہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب میں آٹے کا تھیلا 860روپے جبکہ وہی تھیلا سندھ میں 1200سے لے کر1400روپے تک فروخت ہوا ہے جو سند ھ کی عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پنجاب کی طرح کاشتکاروں کے لئے بھی واضح سبسڈی کا فیصلہ کرے تاکہ پنجاب،سندھ اور کے پی کے میں گندم وآٹے کی قیمت یکساں ہو۔ایک سوال کے جواب میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ اس وقت گندم کی خرید کا سیز ن شروع ہے لہذا ایک ہی وقت میں فلور ملز کو گندم جاری نہیں کر سکتے اس لیے سستے داموں والے آٹے کے تھیلے کا علیحدہ سبز رنگ رکھ رہے ہیں جس پر قیمت بھی درج ہوگی تاکہ یہ سستا آٹا صرف رمضان بازاروں میں ضرورت مند شہریوں کو دستیاب ہوسکے۔              




 


تبصرے