پنجاب گندم خریداری مہم، 100فیصد ہدف حاصل،سینئر و وزیر خوراک عبدالعلیم خان کا اظہار مسرت
پنجاب گندم خریداری مہم، 100فیصد ہدف حاصل،سینئر و وزیر خوراک عبدالعلیم خان کا اظہار مسرت
امسال 28.75ملین میٹرک ٹن پیداوار ہوئی،110فیصد سے زائد باردانہ تقسیم، ساری ٹیم کو مبارکباد
وزیر اعظم عمران خان نے گندم کی قیمت میں 400روپے فی من کا ریکارڈ اضافہ کیا:عبدالعلیم خان
پنجاب میں گندم کی خرید کا حکومت کی طرف سے مقررکردہ35لاکھ میٹرک ٹن کا100فیصد ہدف بر وقت حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ اب تک 110فیصد باردانے کی تقسیم بھی عمل میں لائی جا چکی ہے۔ سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے اس اہم کامیابی پر مسرت کاا ظہار کرتے ہوئے محکمہ خوراک کی ساری ٹیم کو شاباش دی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ گندم خریداری کا100فیصد ہدف مقررہ مدت کے اندر پورا کیا ہے جس پر ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاران مبارکباد کے مستحق ہیں۔
سینئر و وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں کسانوں کے لئے خریداری مراکز پر بہترین انتظامات کیے گئے تھے اور اسی لیے باردانے کی تقسیم اور گندم کی قیمت کی ادائیگی کے حوالے سے کوئی شکائیت موصول نہیں ہوئی جس کی تمام اضلاع سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ حاصل کی جاتی رہی ہے۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ذاتی دلچسپی سے گندم کی قیمت میں 400روپے فی من کا ریکارڈ اضافہ ہوا اور ماضی کے بر عکس موجودہ حکومت نے کسانوں کی خوشحالی کے لئے عملی اقدامات کیے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ ہمارا کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا اسی لیے اُن کی قیادت میں امسال بہترین زرعی پالیسی اپنائی گئی۔سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے گندم کا ہدف حاصل ہونے پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اب تک صوبے میں 28.75ملین میٹرک ٹن گندم کی پیداوار حاصل ہوئی ہے جس سے توقع ہے کہ صوبے کے عوام کی ضروریات پوری ہوں گی اور انشاء اللہ گندم یا آٹے کی قلت نہیں ہوگی۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں