"اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا۔۔۔جو کرم مجھ پہ میرے نبیﷺ کر دیا "

"اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا۔۔۔جو کرم مجھ پہ میرے نبیﷺ کر دیا "

 عبدالعلیم خان کی روضہ رسول ﷺ اور خانہ کعبہ کے اندر حاضری،عمرہ کی ادائیگی 

 وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ سعودی عرب میں اُن کے وفد کو روضہ رسول ﷺ کے اندر حاضری دینے،عمرے کی ادائیگی اور خانہ کعبہ کے اندر جانے کا شرف حاصل ہونے پر اُن کے ساتھ گئے ہوئے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وہ اس سعادت پر اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی شکر بجا لاتے ہیں،بلا شبہ زندگی میں اس سے بڑا اعزاز نصیب نہیں ہو سکتا جس پر وہ دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہر ایک کو یہ دن دیکھنانصیب کرے۔

عبدالعلیم خان نے ا س حوالے سے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ "اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا۔۔۔جو کرم مجھ پہ میرے نبیﷺ کر دیا" انہوں نے مزید کہا کہ اس امر کی بھی تائید ہو گئی ہے کہ "جسے چاہا در پہ بلا لیا۔۔۔جسے چاہا اپنا بنا لیا۔۔۔یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے۔۔۔یہ بڑے نصیب کی بات ہے" عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ کے اندر کے روح پرور مناظر نا قابل فراموش ہیں جس پر وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے سر بسجود ہیں اور بالخصوص وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا گو ہیں۔

تبصرے