وفاقی حکومت نے موجودہ حالات میں بہترین بجٹ پیش کیا:سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا تبصرہ

 وفاقی حکومت نے موجودہ حالات میں بہترین بجٹ پیش کیا:سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا تبصرہ

بجٹ حقائق کا آئینہ دار، وزیر اعظم کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کی داغ بیل ڈال دی گئی 

معاشی ترقی اور جی ڈی پی میں بہتری، حقیقی اعدادو شمار سب پر واضح ہو چکے ہیں:ٹوئٹ

  سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے وفاقی حکومت کے پیش کردہ بجٹ کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا یہ بجٹ موجودہ زمینی حقائق اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کا آئینہ دارہے۔اپنے ٹوئٹ میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حقیقی ترقی و خوشحالی کی داغ بیل ڈال دی گئی ہے، معاشی ترقی اور جی ڈی پی میں بہتری کے اعداد و شمار سب پر واضح ہو چکے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ کورونا سمیت ملکی و بین الاقوامی صورتحال کے باوجودپاکستان میں صنعت،زراعت،کاروباری طبقے اور دیگر شعبوں میں واضح بہتری سامنے آئی ہے۔۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت درآمدات اور برآمدات کے تقابلی جائزے میں بھی کامیاب رہی ہے جبکہ گزشتہ مہینوں میں ڈالر کے مقابلے میں ملکی کرنسی کو استحکام حاصل ہوا ہے۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں اور اُن کے ویژن کے باعث یہ بجٹ عوامی مشکلات کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا جس میں سرکاری ملازمین کو بھی ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ وفاقی بجٹ ہر لحاظ سے شاندار اور لائق تحسین ہے جس سے ملک کے بہتر مستقبل کا روڈ میپ سامنے آئے گا۔ 





تبصرے