پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کی تکمیل و افتتاح پر سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا اظہار مسرت
پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کی تکمیل و افتتاح پر سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا اظہار مسرت
سہرا سپیکر چوہدری پرویز الہی کے سر،سابقہ حکمرانوں نے من پسند منصوبوں پر کام کیا
10سال کا التوا اور اربوں روپے کا اضافی بوجھ سراسر زیادتی ہے:عبدالعلیم خان
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تکمیل اور افتتاح پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کا سہرا سپیکر چوہدری پرویز الہی کے سر ہے جنہوں نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اس بلڈنگ کی تعمیر کو یقینی بنایا۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی دانستہ غفلت کے باعث پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ میں غیر ضروری تاخیر ہوئی اور 10سال تک التوا میں رہنے اور اربوں روپے کا اضافی مالی بوجھ برداشت کرنا سراسر زیادتی ہے، حکومت کا یہ پیسہ دیگر عوامی فلاحی منصوبوں پر خرچ ہو سکتا تھا۔ عبدالعلیم خان نے کہاکہ وزیر آباد کارڈیالوجی،ملتان میں ڈائلسز ہسپتال اور دیگر کئی منصوبے بھی اسی لیے تاخیر کا شکار ہوئے کہ اُن کا آغاز سابقہ حکومت نے کر رکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی حکومت ہو اُس کی جانب سے شروع ہونے والے ترقیاتی و دیگر منصوبوں کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچنا چاہیے کیونکہ یہ سرکار کا پیسہ ہوتا ہے جس کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت جاری تمام منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے اورروائتی اور صرف دکھاوے والے منصوبوں کی بجائے پی ٹی آئی کی حکومت حقیقی فلاحی کام کر رہی ہے جس کے ملکی ترقی پر دیرپا اثرات مرتب ہوں گے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں