عمران خان نے قومی معاملات پر واضح رائے اور اُن کا درست حل پیش کیا:عبدالعلیم خان
عمران خان نے قومی معاملات پر واضح رائے اور اُن کا درست حل پیش کیا:عبدالعلیم خان
پاکستان امن پسند اور ذمہ داریوں سے آگاہ ملک ہے، اب مثبت تشخص سامنے آ رہا ہے
حقیقت پسندانہ اور دوٹوک موقف اختیار کرنے سے ساری قوم کا سرفخر سے بلند ہوا:ٹوئٹ
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قومی معاملات پر واضح رائے کا اظہار کر کے اُن کا درست حل پیش کیا ہے جس سے ایک مرتبہ پھر حقیقت پسندانہ اور دوٹوک موقف سامنے آیا جسے ہر فورم پر سراہا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے امریکی ٹی وی چینل کو دیے جانے والے انٹر ویو پر اپنے ٹوئٹ میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان میں ایک امن پسند ملک ہے جو اپنی قومی اور عالمی ذمہ داریوں سے بھی بخوبی آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ہمیشہ سے ہی یہ موقف رہا ہے کہ ہمیں کسی پرائی جنگ میں شریک نہیں ہونا چاہیے،اسی طرح انہوں نے افغانستان کے بارے میں بھی ہمیشہ جس رائے کا اظہار کیا آج دنیا اُس کی معترف دکھائی دیتی ہے۔عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ 3برسوں میں بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام امور کو بہتر طور پر اجاگر کیا جس سے پاکستان کا اب نیا اور مثبت تشخص سامنے آ رہا ہے۔
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خا ن کی گفتگو سے ایک مرتبہ پھر ثابت ہو گیا ہے کہ موجود ہ حکومت قومی خود مختاری کے تحفظ کی بہتر اہلیت رکھتی ہے۔ بلا شبہ انہوں نے دو ٹوک اور حقیقت پسندانہ موقف اختیار کر کے ساری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور اسی لیے اُن کی یہ گفتگو آج کل بین الاقوامی میڈیا کی بھی زینت بنی ہوئی ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہمسائیہ ممالک میں امن و استحکام ہی خطے کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہو سکتا ہے اورعمران خان بھارت اورا فغانستان میں ایسے حالات کے خواہاں ہیں جن سے پائی جانے والی کشیدگی کا خاتمہ ہو سکے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے اس انٹر ویو سے وزیر اعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر کی یاد تاز ہ ہو گئی ہے جو ملک و قوم کیلئے ہر لحاظ سے خوش آئند ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں