بجٹ کی منظوری وزیر اعظم عمران خان پر اظہار اعتماد ہے:سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا ٹوئٹ
بجٹ کی منظوری وزیر اعظم عمران خان پر اظہار اعتماد ہے:سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا ٹوئٹ
اپوزیشن کے دعوے پھر غلط ثابت ہوئے، حکومت آئندہ بھی تمام چیلنجز سے عہدہ برآ ہوگی
دیرپا پالیسیاں وزیر اعظم کا ویژن ہے، مشکل وقت گزر گیا، اب ترقی کا پہیہ مزید تیز ہوگا
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے وفاقی بجٹ کی منظوری وزیر اعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے،اپوزیشن کے دعوے ایک بار پھر غلط ثابت ہوئے اور بجٹ با آسانی منظور ہوگیا اور انشاء اللہ حکومت آئندہ بھی درپیش تمام چیلنجز سے اسی طرح خوش اسلوبی سے عہدہ برآ ہوگی۔
اپنے ٹوئٹ میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ وفاقی بجٹ کی نو ک پلک درست کرکے اُسے مزید بہتر بنا دیا گیا ہے جس سے عام آدمی کے لئے زیادہ آسانیاں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ مشکل وقت گزر گیا ہے،اب ملکی ترقی اور صنعت کا پہیہ مزید تیز ہوگا جس سے آنے والے دنوں میں واضح بہتری سامنے آئے گی اور روزگار کی فراہمی سمیت شہریوں کو بھی ریلیف ملے گا۔سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری میں 63فیصد اضافہ ہوا ہے،وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہر شعبے کے لئے دیرپا پالیسیاں لانا اور ملک کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو بھی قومی دھارے میں لانا چاہتی ہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ سمندر پار بسنے والوں کی وطن عزیز کے لئے خدمات ہمیشہ لائق تحسین رہی ہیں۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ دن بدن پاکستان مشکل صورتحال سے نکل رہا ہے اور اس کا سارا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ کی با آسانی منظوری منتخب اداروں کی کامیابی ہے اور دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی تنقید برائے تنقید کرنے کی بجائے جمہوری رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساتھ دینا چاہیے اور وہ کردار ادا کرنا چاہیے جس کے لئے لوگوں نے انہیں مینڈیٹ دیا ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں