وزیر اعظم عمران خان کی بہتر منصوبہ بندی سے پاکستان کی عالمی رینکنگ بہتر ہوئی:عبدالعلیم خان

 وزیر اعظم عمران خان کی بہتر منصوبہ بندی سے پاکستان کی عالمی رینکنگ بہتر ہوئی:عبدالعلیم خان

عالمی جریدے بھی کامیاب حکمت عملی کے معترف،تیسرے نمبر پر آنا خوش آئند ہے:سینئر وزیرپنجاب

 کورونا پر بہتر اقدامات اٹھائے گئے،پاکستان ترقی یافتہ ممالک سے بھی آگے نکل گیا:ٹوئٹ

ؔ   سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی شاندار حکمت عملی اور بہتر منصوبہ بندی کے باعث پاکستان کی عالمی سطح پر رینکنگ نمایاں حد تک بہتر ہوئی ہے اور کورونا پر حفاظتی اقدامات کے حوالے سے انٹر نیشنل انڈیکس میں پاکستان ترقی یافتہ ممالک سے بھی آگے نکل گیا ہے جس کا اعتراف عالمی میڈیا کی طرف سے بھی کیا جا رہا ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان نے کورونا کے بارے میں جو موزوں اور بہتر اقدامات اٹھائے اُن کے باعث ہانگ کانگ اور نیوزی لینڈ کے بعد پاکستان کا تیسرے نمبر پر آنا خوش آئند امر ہے جس کے تحت ہی اکانومسٹ نے گلوبل انڈیکس میں پاکستان کو 84.4گریڈ دیا ہے جو ہر پاکستانی کے لئے باعث فخر ہے۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے دوران بھی پاکستان کی مثبت پالیسیوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے جبکہ ہمارے ہمسایہ ممالک سے لے کر ترقی یافتہ حکومتیں بھی اس وبا کا اُس انداز میں سامنا نہیں کر سکیں جیسے پاکستان میں اس خطرے سے تینوں مرتبہ بخوبی نمٹا گیا ہے وہ بلا شبہ لائق تحسین ہے۔ 

سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تمام تر چیلنجز کے باوجود ملکی معیشت کو مضبوط بنایا ہے اور کورونا کی تینوں لہروں سے اس احسن طریقے سے نمٹا گیا ہے کہ ملکی معیشت کا پہیہ بھی چلتا رہے اور شہری کم سے کم متاثر ہوں۔انہوں نے کہا کہ گو اب کورونا کی صورتحال تسلی بخش ہے اس کے باوجود شہریوں کو مکمل احتیاط کو یقینی بنانا ہوگا اور زیادہ سے زیادہ حفاظتی اقدامات پر عمل کر کے وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا تاکہ ہم دوبارہ کسی مشکل صورتحال سے دو چار نہ ہوں۔



 


تبصرے