آزاد کشمیرمیں پی ٹی آئی کی کامیابی عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے:عبدالعلیم خان
کشمیریوں نے ووٹ کا حق سوچ سمجھ کر استعمال کیا، دشمن ملک بھی پریشان ہوگا:ٹوئٹ
ترقی و خوشحالی کو مینڈیٹ دینے پر کشمیری بھائی مبارکباد کے لائق ہیں:سینئر وزیر پنجاب
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کی بھرپور کامیابی بلا شبہ وزیر اعظم عمران خان پر کشمیریوں کے مکمل اعتماد کا اظہار ہے جنہوں نے اپنے ووٹ کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر عمران خان ہی کشمیر کے اصل سفیر ہیں۔انہوں نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں نے ووٹ کا حق سوچ سمجھ کر استعمال کیا ہے جس سے دشمن ملک بھارت بھی ضرور پریشان ہوگا۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ کشمیریوں کا یہ مینڈیٹ درحقیقت وزیر اعظم عمران خان کی دور رس پالیسیوں کے لئے ہے اور ترقی اور خوشحالی کو ووٹ دینے پر کشمیری بھائی بلا شبہ مبارکباد کے لائق ہیں۔
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور کشمیر کو مستحکم بنانا وزیر اعظم عمران خان کا حقیقی مشن ہے اور کشمیری بھائیوں نے اپنے ووٹ کے ذریعے تحریک انصاف کی پالیسیوں پر تصدیق مہر ثبت کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کا بیانیہ ناکام ہوا اور تحریک انصاف کو گلگت بلتستان کے بعد اب کشمیر میں بھی عوام نے جو پذیرائی دی ہے وہ لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ عمران خان کشمیری شہریوں سے کیے ہوئے تمام وعدے پورے کریں گے اور کشمیر کی آواز کو عالمی سطح پر مزید اجاگر کیا جائے گا۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کشمیر کے بارے میں وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب حکمت عملی کو ہر فورم پر سراہا جا رہا ہے اور انشاء اللہ آنے والے دنوں میں اس حوالے سے مزید اچھی خبریں سامنے آئیں گی۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں