سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کی جیت مستقبل کی سیاسی کامیابیوں کا آغاز ہے:عبدالعلیم خان
سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کی جیت مستقبل کی سیاسی کامیابیوں کا آغاز ہے:عبدالعلیم خان
پھر واضح ہو گیا کہ وزیر اعظم عمران خان ہی واحد امید ہیں:سینئر وزیر پنجاب کا ٹوئٹ
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کی واضح جیت درحقیقت مستقبل کی سیاسی کامیابیوں کا آغاز ہے اور ایک مرتبہ پھر واضح ہو گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ہی ملک وقوم کی آخری امید ہیں جو ملک کو درپیش ہر طرح کے مسائل کے حل کے لئے نیک نیتی سے کوشاں ہیں۔
اپنے ٹوئٹ میں سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی طرح سیالکوٹ کے با شعور عوام نے بھی اپنے ووٹ کے ذریعے ترقی و خوشحالی کو مینڈیٹ دیا ہے،عوام روائتی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں اور اب انتخابی حلقوں میں مزید خاندانی تسلط نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تبدیلی کا جو نعرہ دیا تھا وہ دن بدن عملی حقیت اختیار کر رہا ہے اور عوام بخوبی جان چکے ہیں کہ اُن کے ساتھ گزشتہ ادوار میں کونسا کھیل کھیلا گیا۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ اپنی جیت پر جشن منانے والوں کو اب شکست بھی کھلے دلوں تسلیم کرنی چاہیے اور احتجاج کی بجائے اپوزیشن کو وہ آئینی اور جمہوری کردار ادا کرنا چاہیے جس کا مینڈیٹ اُن سے تقاضا کرتا ہے۔عبدالعلیم خان نے سیالکوٹ پی پی38سے پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب ہونے والے امیدوار پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریار کو مبارکباد دیتے ہوئے اُن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس کامیابی کا سہرا وزیر اعظم عمران خان کے سر قرار دیا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں