پاک فوج نے خطے میں امن کے قیام کیلئے ہمیشہ تاریخی کردار ادا کیا:عبدالعلیم خان
پاک فوج نے خطے میں امن کے قیام کیلئے ہمیشہ تاریخی کردار ادا کیا:عبدالعلیم خان
ملک و قوم کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں دینے والوں کو فراموش نہیں کر سکتے:ٹوئٹ
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاک فوج نے خطے میں امن کے قیام کے لئے ہمیشہ سے ہی تاریخی کردار ادا کیا ہے اور پاکستانی عوام ملک و قوم کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے۔اپنے ٹوئٹ میں سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا افغانستان کی موجودہ صورتحال اور اُس کے ممکنہ حل کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ روس اور امریکہ کے افغانستان پر حملوں کے اثرات بلا واسطہ طور پر پاکستان پر پڑے ہیں اور گزشتہ 4دہائیوں سے افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت کرنے سے لے کر اندرونی خلفشارتک ہمیں کئی ایک چیلنجز کا سامنا رہا ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ حمد اللہ محب جیسے پاک فوج کے مخالف درحقیقت اپنے ہی لوگوں کے دشمن ہیں اور ایسے عناصر کی حوصلہ افزائی کرنے والے پاکستان کے کبھی بھی خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے جو اپنے ذاتی و سیاسی مقاصد کیلئے ملکی مفادات داؤ پر لگاتے ہیں۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا افغان مسئلے پر شروع سے ہی دوٹوک موقف ہے اور موجودہ حکومت افغان مسئلے سے نمٹنے کیلئے بہترین پالیسی اپنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ادارے گردوپیش کے حالات پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور انشاء اللہ ملک و قوم کے مفاد میں بہترین فیصلے برؤئے کار لائے جائیں گے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں