وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں سے 122فیصد ٹیکس وصولی ممکن ہوئی:عبدالعلیم خان

 وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں سے 122فیصد ٹیکس وصولی ممکن ہوئی:عبدالعلیم خان 

حکومت نے مشکلات کے باوجود اہداف پورے کیے،نئے پاکستان کا سفر جاری ہے 

 بزنس کمیونٹی کا قومی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد خوش آئند امر ہے: سینئر وزیر پنجاب کا ٹوئٹ

  سینئر وزیرپنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں کے باعث ملک میں ٹیکس کی 122فیصد ریکارڈ وصولی ممکن ہوئی، اسی طرح ملکی معیشت کو استحکام اور کارباری سرگرمیوں کو دن بدن فروغ مل رہا ہے جس کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں۔

اپنے ٹوئٹ میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے کورونا سمیت تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے اہداف بخوبی پورے کیے ہیں،نئے پاکستان کا سفر جاری ہے اور وزیراعظم عمران خان قوم سے کیے ہوئے سارے وعدے پورے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کا قومی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار خوش آئند امر ہے اور گیلپ کے حالیہ سروے میں 63فیصد بزنس اونرز نے ملک کو درست سمت میں قرار دیا ہے۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت شروع دن سے درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے کیلئے کوشاں ہیں جس کیلئے دو رس نتائج کی حامل پالیسیاں متعارف کروائیں گئیں اور بعض سخت اقدامات بھی اٹھانے پڑے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کی شخصیت کے باعث کارباری طبقے کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہوا ہے۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے توقع ظاہر کی کہ انشاء اللہ آنے والے برسوں میں پاکستان میں زیادہ بہتر صورتحال سامنے آئے گی اور ملک صحیح معنوں میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔   



 


تبصرے