مشکلات کے باوجود وزیر اعظم عمران خان عوامی امنگوں پر پورا اتر رہے ہیں:عبدالعلیم خان
مشکلات کے باوجود وزیر اعظم عمران خان عوامی امنگوں پر پورا اتر رہے ہیں:عبدالعلیم خان
کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں عوام تحریک انصاف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے
سینئر وزیر عبدالعلیم خان سے لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے امیدواران کی ملاقات،انتخابی مہم سے آگاہ کیا
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان سے لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے امیدواران نے ملاقات کی اور اپنی اپنی انتخابی مہم کے حوالے سے آگاہ کیا۔ملاقات کرنے والوں میں راجہ شہزاد، استاد رشید، فاروق ڈوگر،ڈاکٹر فاروق چشتی اورمیجر (ر) عرفان اکبرشامل تھے جبکہ سابق ایم پی اے اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شعیب صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود وزیر اعظم عمران خان عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور ملک کو مستحکم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ با شعور عوام تبدیلی کے حق میں فیصلہ دے چکے ہیں اور عوام کی وزیر اعظم عمران خان سے جو توقعات وابستہ ہیں وہ انشاء اللہ ضروپوری ہوں گی۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ لاہور میں کنٹونمنٹ کے بلدیاتی امیدوار گھر گھر جا کر لوگوں تک وزیر اعظم عمران خان کا پیغام پہنچائیں اور اُن کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنی تمام توانائیاں صرف کریں۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے ملاقات کرنے والے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا جس پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امیدواروں نے بھرپور کامیابی کے عزم کا اظہار کیا۔اپنی گفتگو میں سابق ایم پی اے و پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شعیب صدیقی نے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کو بتایا کہ کنٹونمنٹ کے انتخابات کے حوالے سے اُن کی تیاریاں مکمل ہیں اور انشاء اللہ عوام تبدیلی کے حق میں ہی ووٹ دیں گے اور وزیر اعظم عمران خان نے جو ملک کی تقدیر بدلنے کا خواب دیکھا ہے وہ ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں