سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کشمیر ی حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس
سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کشمیر ی حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس
سید علی گیلانی کشمیر کی تحریک آزادی اور پاکستان دوستی کا استعارہ تھے:عبدالعلیم خان
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی آزاد جمو ں و کشمیر میں اُس تحریک آزادی اور پاکستان دوستی کا استعارہ تھے جس کی کو ئی دوسری مثال نہیں ملتی۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ سید علی گیلانی کی ساری زندگی بھارتی ظلم و استبداد کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے گزری،قید و بند کی صعوبتیں بھی سید علی گیلانی کے جذبہ آزاد ی کو دبا نہیں سکیں اور انہوں نے نظر بندی کے دوران ہی اپنی جان جان آفریں کے سپرد کر دی۔سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ سید علی گیلانی کی جدوجہد آزادی بلا شبہ آنے والی نسلوں کے لئے بھی مشعل راہ ہے اور آج ہر پاکستانی اُن کے انتقال پر دلی طور پر غمزدہ اور اُن کی مغفرت کے لئے دعا گو ہے۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم سید علی گیلانی کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور اُن کے لواحقین اور پیروکاروں کو یہ صدمہ جانکاہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں