سینئر وزیر عبدالعلیم خان کے سُسر جسٹس (ر) راجہ محمد صابر کاانتقال،لاہور میں تدفین
سینئر وزیر عبدالعلیم خان کے سُسر جسٹس (ر) راجہ محمد صابر کاانتقال،لاہور میں تدفین
سابق چیف جسٹس،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ،ججز،وفاقی و صوبائی وزراء کی شرکت
سینئر وزیر پنجا ب عبدالعلیم خان کے سُسر جسٹس (ر) راجہ محمد صابر لاہور میں انتقال کر گئے،اُن کی نمازجنازہ ہفتہ کی رات نثا ر کالونی لاہور کینٹ میں ادا کر دی گئی جس میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمدامیر بھٹی،ججز صاحبان،وفاقی وزیر فواد چوہدری، سینیٹر اعجاز چوہدری، صوبائی وزراء میاں محمود الرشیداور میاں خالد محمود سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اراکین پنجاب اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما بھی اُن کے جنازے میں شریک ہوئے اور سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان سے اُن کے سُسر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں