سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر اظہار افسوس
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر اظہار افسوس
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اُن کے اہل خانہ اور کروڑوں مداحین کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ملک و قوم کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کے لئے اُن کی محنت اور جاں فشانی سنہرے حروف میں لکھی جائے گی۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں