سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا ممتاز کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی کے انتقال پر اظہار تعزیت

 سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا ممتاز کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی کے انتقال پر اظہار تعزیت

   سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے ممتاز دانشور، کالم نگار اور تجزیہ کار ڈاکٹر اجمل نیازی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر اجمل نیازی انتہائی خوش اخلاق اور اعلیٰ شخصیت کے مالک تھے اور ان کی تحریریں نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہیں جن سے ملک وقوم سے محبت اور مثبت طرز زندگی کا درس ملتا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں سینئر وزیر پنجاب نے مزید کہا کہ ڈاکٹر اجمل نیازی کی صحافتی میدان میں خدمات نا قابل فراموش ہیں جنہیں تادیر یاد رکھا جائے گا۔عبدالعلیم خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم ڈاکٹر اجمل نیازی کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔



تبصرے