سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا ممبر قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال پر اظہار افسوس

 سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا ممبر قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال پر اظہار افسوس

 سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ پرویز ملک انتہائی سنجیدہ اور منجھے ہوئے سیاستدان تھے جن کی کمی مدتوں محسوس کی جاتی رہے گی۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ 


تبصرے