سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا دیرینہ سیاسی ساتھی ولیم بھٹی کے انتقال پر اظہار افسوس
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا دیرینہ سیاسی ساتھی ولیم بھٹی کے انتقال پر اظہار افسوس
ولیم بھٹی میرے ساتھ 20سال سے سیاسی رفاقت میں تھے:عبدالعلیم خان کا اظہار تعزیت
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے اپنے دیرینہ سیاسی ساتھی اور پاکستان تحریک انصاف کے متحرک کارکن ولیم بھٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ولیم بھٹی بہترین شخصیت کے مالک تھے اور اُن کی میرے ساتھ 20سال سے سیاسی رفاقت تھی، اُن کا اس دنیا سے رخصت ہونا بڑا نقصان ہے جو لمبے عرصے تک پورا نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ولیم بھٹی ہر مشکل وقت میں میرے شانہ بشانہ تھے اور وہ تحریک انصاف اور نئے پاکستان کی جدوجہد میں ہمیشہ پیش پیش رہے جبکہ انہوں نے مسیحی برادری کے لئے بھی خصوصی خدمات سر انجام دیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ ولیم بھٹی پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے جنہوں نے ہر مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا اور میں اُن کی وفات پر ذاتی طور پر غمزدہ ہوا ہوں۔ عبدالعلیم خان نے ولیم بھٹی کے اہل خانہ سے اُن کی وفات پر دلی طورپر اظہار افسوس کیا اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں