پراپیگنڈہ مہم اور جھوٹی خبریں پرویز الہی کو شکست سے نہیں بچا سکتیں:ترجمان عبدالعلیم خان
پراپیگنڈہ مہم اور جھوٹی خبریں پرویز الہی کو شکست سے نہیں بچا سکتیں:ترجمان عبدالعلیم خان
حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ بنائینگے،پرویز الہی کو ایسی حرکتوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا:ترجمان
حمزہ چھوٹے بھائیوں کی طرح،ہمارا محبت اور عزت کا رشتہ ہے:عبدالعلیم خان کا ٹوئٹ
عبدالعلیم خان کے ترجمان نے سوشل میڈیا کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ من گھڑت راپیگنڈہ مہم اور جھوٹی خبریں پرویز الہی کو شکست سے نہیں بچا سکتیں،عبدالعلیم خان کا حمزہ شہباز کے ساتھ عزت اور احترام کا رشتہ ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھونڈی حرکتوں سے پرویز الہی کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ترجمان نے مزید کہا کہ درحقیقت پرویز الہی کو صوبے میں اپنی شکست نظر آ گئی ہے، بہتر ہوگا کہ وہ وفاق کے بعد پنجاب میں بھی اپنی ہار تسلیم کر لیں۔ ترجمان نے کہا کہ عبدالعلیم خان اور اُن کے ساتھی حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ بنائیں گے، پرویز الہی ایسے ہتھکنڈوں کی بجائے ووٹنگ کی طرف آئیں۔انہوں نے کہا کہ عبدالعلیم خان غیر مشروط طور پر اپوزیشن کا ساتھ دے رہے ہیں، وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ متحد ہیں اور ایسی جعلی ٹوئٹس اور بوگس خبروں سے پرویز الہی کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
دریں اثناء عبدالعلیم خان کے اکاؤنٹ سے جاری ٹوئٹ میں بھی یہ کہا گیا کہ اب پرویز الہی کو اپنی ہار واضح طور پر نظر آ رہی ہے، اُن کو پتا چل چکا ہے کہ شکست اب اُن کا مقدر ہے اسی لیے وہ جعلی خبروں کا سہارا لے رہے ہیں۔عبدالعلیم خان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ حمزہ شہباز میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں اور اُن سے میرا بہت ہی اچھا محبت اور عزت کا رشتہ ہے، اُن سے ایسی کوئی بات ہوئی اور نہ ہی انشاء اللہ ہوگی۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں