آئین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں،یہ جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں:عبدالعلیم خان
آئین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں،یہ جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں:عبدالعلیم خان
عمران خان سے بھی کہوں گا کہ وہ تسلیم کریں کہ اُن کے پاس اکثریت نہیں رہی
اکثریت کھونے والے اپوزیشن میں بیٹھیں،جو کچھ ہو رہا ہے بد قسمتی ہے:میڈیا سے گفتگو
عبدالعلیم خان نے لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کے بعد پنجاب میں بھی پی ٹی آئی راہ فرار اختیار کر رہی ہے،آئین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں یہ جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں۔عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ بہتر ہوگا کہ جمہوریت اور آئین کا مذاق نہ اڑائیں،ایوانوں کے اندر انتخاب ہونے دیں جو اکثریت رکھتا ہے اُس کا وزیر اعلیٰ منتخب ہو جائے گا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ اکثریت کھونے والوں کو اپوزیشن میں بیٹھنا چاہیے اس میں حرج کی کوئی بات نہیں،میں عمران خان سے بھی کہوں گا کہ وہ بھی تسلیم کر لیں کہ اُن کے پاس اکثریت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے بد قسمتی ہے،ایسا نہیں ہونا چاہیے۔اپنے ساتھیوں سے مقامی ہوٹل میں اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ اب وفاق کے بعد پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کی شکست یقینی ہو چکی ہے،یہ کب تک حیلوں بہانوں کے پیچھے چھپیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ ہونا چاہیے اور ملک و قوم کے محفوظ مستقبل کو اولیت حاصل ہونی چاہیے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ اپنی ساکھ کھو چکا ہے اب انہیں اصل صورتحال کا ادراک ہو جانا چاہیے اورآئین اور قانون کے مطابق ملکی معاملات کو آگے چلنے دینا چاہیے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں